مذاق میں جھوٹ بولتے وقت بھی غیر ارادی ہنسی نکل جاتی ہے۔ (فائل فوٹو: فری پک)
غیر ارادی ہنسی سے بعض اوقات کافی شرمندگی کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے جس کی توجیہہ بھی پیش نہیں کی جا سکتی۔ اسی حوالے سے ’الرجل‘ میگزین کے اس مضمون میں ان امور کا جائزہ لیا گیا ہے جو بے ساختہ ہنسی کا باعث بنتے ہیں۔
امتحان میں نقل
امتحانات میں نقل کرنے کے لیے اگرچہ کافی سنجیدگی درکار ہوتی ہے تاہم بعض اوقات اچانک ہنسی نکل جاتی ہے جسے روکنا مشکل ہ وجاتا ہے۔ اس کی وجہ وہ نفسیاتی دباؤ ہوتا ہے جس سے امتحان کے وقت طلب علم گزر رہا ہوتا ہے۔ اس دباؤ کے باعث وہ اپنی ذات پر کنٹرول کھو دیتا ہے۔
والدین سے ڈانٹ کے وقت اگرچہ صورتحال کافی سنجیدہ ہوتی ہے تاہم ایسے میں بعض اوقات غیرارادی طور پر ہنسی نکل جاتی ہے جس کی وجہ ذہنی تناؤ اور الجھن ہوتی ہے۔
خبریں پڑھتے وقت
اس صورت میں بھی الجھن اور تناؤ کی وجہ سے ہنسی نکل سکتی ہے۔ بعض اوقات لائیو شو چل رہا ہوتا ہے اورایسے میں نیوز کاسٹر کو کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
سفید جھوٹ
مذاق میں جھوٹ بولتے وقت بھی غیرارادی ہنسی نکل جاتی ہے۔
کسی بات سے فرار کے وقت
غیر ارادی طور پر ہنسی اس وقت نکل سکتی ہے جب کسی سوال کو نظرانداز کیا جائے یا انسان کوئی خاص بات بھول جائے۔ اس وجہ سے بے ساختہ ہنسی الجھن کا نتیجہ ہو سکتی ہے۔
کسی کے گرنے کے وقت
اگر آپ کا کوئی ساتھی، دوست یا کوئی انجان شخص جو آپ کے ساتھ چل رہا ہو یا چند قدم آگے ہو اور وہ اچانک گر جائے، اس صورت میں ہونا تو یہ چاہیے کہ اس کی فوری مدد کی جائے بلکہ اس کے برعکس اچانک غیرارادی طور پر ہنسی نکل جاتی ہے۔
خوف اور گھبراہٹ کے وقت
کبھی دوستوں کے ہمراہ کسی اندھیری جگہ جاتے وقت اچانک غیرارادی طور پر ہنسی نکل جاتی ہے۔ یہ عمل گھبراہٹ یا خوف کا باعث ہو سکتا ہے جسے آپ اندرونی طور پر محسوس کر رہے ہوتے ہیں۔
عام طور پر غیرارادی ہنسی ایک دلچسپ اور عجیب تجربہ ہوتا ہے جس کا سامنا سنگین یا سنجیدہ حالات میں کرنا پڑ سکتا ہے۔ جب آپ اپنے ارادے سے اسے روکنے کی کوشش کرتے ہیں مگر ہنسی رکنے کے بجائے اور زیادہ ہو جاتی ہے یہ عمل دوسروں کے سامنے ہو تو بعد میں شرمندگی کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔