Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعہ 24 نومبر کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

اوپن مارکیٹ میں 24 نومبر کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 284 روپے 87 پیسے رہی۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں رواں کاروبارہ ہفتے کے آخری روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعے کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 285 روپے 37 پیسے ہو گئی ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 76 روپے 08 پیسے، اماراتی درہم 77 روپے 70 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 757 روپے 01 پیسے رہی۔
اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 741 روپے 27 پیسے، کویتی دینار کی 925 روپے 50 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 78 روپے 28 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں 24 نومبر کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 284 روپے 87 پیسے اور قیمت فروخت 285 روپے 37 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 75 روپے 94 پیسے اور قیمت فروخت 76 روپے 09 پیسے جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 77 روپے 55 پیسے اور قیمت فروخت 77 روپے 70 پیسے رہی۔

شیئر: