Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان : پارکس اور فٹ بال گراؤنڈز کے لیے 30 ملین ڈالر کی نجکاری کا آغاز

خصوصی کمپنیاں عوامی مقامات کے انتظام اور آپریشن کی ذمہ دار ہوں گی۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے جازان میں تفریحی سرگرمیوں اور کھیلوں کی سہولیات بہتر بنانے کے لیے میونسپلٹی نے 13 پارکس اور فٹ بال گراؤنڈز کی نجکاری شروع کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق جازان میونسپلٹی سرمایہ کاری کے نظام  اور محصولات کو بڑھانے کے لیے ان منصوبوں کو علاقائی سرمایہ کاروں کو منتقل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

نجکاری کی کوششیں وژن 2030 کے وسیع اہداف سے ہم آہنگ ہیں۔ فوٹو عرب نیوز

میونسپلٹی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ نجکاری کے عمل میں پارکس اور سٹیڈیم خصوصی کمپنیوں کے ساتھ منسلک کئے جائیں گے جو عوامی مقامات کے انتظام اور آپریشن کے لیے ذمہ دار ہیں۔
نجکاری کی یہ کوششیں سعودی عرب کے وژن 2030 کے وسیع اہداف سے ہم آہنگ ہیں، جن میں نجی شعبے کی شمولیت، مالی استحکام اور ترقی کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
جازان میونسپلٹی نے دلچسپی رکھنے والے سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کو آسان رسائی فراہم کرنے کے لیے ڈیجیٹل پورٹل اور ’فرصہ‘ سمارٹ ایپلی کیشن کے ذریعے تفصیلات دریافت کرنے کی دعوت دی ہے۔

نجی شعبے کی شمولیت سے ترقی کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز ہے۔ فوٹو عرب نیوز

قبل ازیں ٹرانسپورٹ اینڈ لاجسٹکس کے وزیر صالح بن ناصر الجاسر نے اکتوبر میں نجی شعبے اور عالمی شراکت داروں کے ذریعے مملکت میں 1.6 ٹریلین ریال کی سرمایہ کاری کے منصوبے کا اعلان کیا۔
سعودی-یورپی یونین سرمایہ کاری فورم کے دوران صالح بن ناصر الجاسر نے مملکت کے وژن 2030 کے اہداف پر زور دیا جس میں سالانہ تین کروڑ سے زیادہ  وزیٹرز اور عمرہ زائرین اور 100 ملین سے زیادہ سیاحوں کا ہدف تھا۔
 

شیئر: