Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیسری ریاض انٹرنیشنل میراتھن آئندہ سال دس فروری کو ہوگی

سعودی عرب کی سپورٹس فار آل فیڈریشن نے ریاض انٹرنیشنل میراتھن کے تیسرے ایڈیشن کی تاریخ کا اعلان کیا ہے جو دس فروری 2024 کو وزارت سپورٹس کے براہ راست تعاون سے منعقد کی جائے گی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اس کا مقصد کوالٹی آف لائف پروگرام اور سعودی وژن 2030 کے مقاصد کے تحت معاشرے کے تمام ارکان کو فزیکل سرگرمیوں اور سپورٹس ایونٹس میں حصہ لینے کی ترغیب دینا ہے۔
ریاض انٹرنیشنل میراتھن سے سعودی عرب میں ٹورازم  اور سپورٹس اکانومی مستحکم ہوگی۔
بیان میں کہا گیا کہ ’42.2 کلو میٹر میراتھن کےلیے رجسٹریشن ریاض میراتھن کی ویب سائٹ یا سپورٹس فار آل ’الریاضہ الجمیع‘ ایپ کے ذریعے کی جا سکے گی‘۔
ریاض میراتھن میں سعودی عرب کے کسی بھی علاقے کے نوجوان حصہ  لے سکیں گے۔ دنیا  بھر کے افراد کو اس میں شرکت کا موقع دیا جائے گا۔ 
میراتھن  کا نصف حصہ 21.1 کلو میٹر ریس کے شوقین افراد کے لیے مختص ہوگا جبکہ 10 کلو میٹر کی ریس 17 برس اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے ہوگی۔
چار کلو میٹر کی ریس معاشرے کے تمام افراد اور بچوں کے لیے ہوگی۔ 
میراتھن ویلج میں سپورٹس کے مختلف پروگرام  ہوں گے۔ کھانے پینے کی اشیا کے سٹالز لگائے جائیں گے۔
9 اور 10 فروری 2024 کو ریاض میراتھن میں حصہ لینے والوں کے لیے مختلف تفریحاتی پروگرام بھی ہوں گے۔
سعودی فیڈریشن نے میراتھن میں کامیاب افراد کےلیے انعامات بھی رکھے ہیں جس کی تفصیلات بعد میں سامنے آئیں گی۔

شیئر: