سعودی وزارت ثقافت کے ماتحت محکمہ آثار قدیمہ نے کہا ہے کہ الجوف ریجن کے شہر سکاکا میں تاریخی کھدائیوں کے دوران 300 سال قبل مسیح کے نوادر دریافت ہوئے ہیں۔ الجوف ریجن سعودی عرب کے شمال مغرب میں واقع ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق محکمہ آثار قدیمہ نے اپنے آفیشنل اکاؤنٹ ایکس پر کہا کہ سکاکا شہر کے الطویر مقام پر تاریخی کھدائی سے متعلقہ منصوبے کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے۔
توصلت أعمال التنقيب في موقع الطوير الأثري إلى اكتشاف ظواهر معمارية تعود للفترة (300 ق.م – 100 ميلادي) وبقايا مبنى برج مراقبة.#هيئة_التراث pic.twitter.com/W9D8uxkaLj
— هيئة التراث (@MOCHeritage) November 22, 2023
محکمہ آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ طویر مقام پر کھدائی کے دوران 2300 سے لے کر 1900 برس پرانی تعمیراتی معلومات حاصل ہوئی ہیں۔
کھدائی سے پتہ چلا ہے کہ 2300 سے 1900 برس پہلے کھیتی باڑی اور مکانات کو پانی فراہم کرنے کا باقاعدہ نظام تھا۔
