Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیٹی کی دوسری سالگرہ، اسرائیلی سپاہی نے غزہ میں عمارت کو دھماکے سے اڑا دیا

اسرائیل غزہ میں زمینی کارروائی بھی کر رہا ہے۔ (فوٹو: سکرین گریب)
سنیچر کو ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوا تھا جس میں اسرائیلی ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) کا ایک سپاہی غزہ میں کو ایک مکان کو دھماکے سے اڑا کر اپنی بیٹی کی دوسری سالگرہ مناتے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق 43 سیکنڈ کی ویڈیو میں آئی ڈی ایف کے سپاہی کو عبرانی زبان میں یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ’میں نے یہ دھماکہ اپنی بیٹی ’شہزادی ایالہ‘ کی سالگرہ پر ان کے نام کیا ہے آج وہ دو سال کی ہو گئی ہیں۔‘
یہ غیرتصدیق شدہ ویڈیو انٹرنیٹ صارفین نے ہزاروں مرتبہ شیئر اور پوسٹ کی ہے۔
عربی اور انگریزی زبان کے مختلف میڈیا کے اداروں نے رپورٹ کیا ہے کہ سپاہی نے غزہ میں فلسطینی مکان کو دھماکے سے اڑانے سے قبل اسرائیلی فوج سے اجازت لی تھی۔
ویڈیو میں سپاہی بیٹی سے کہتا ہے کہ ’میں آپ کو یاد کرتا ہوں۔‘
ویڈیو میں اس نامعلوم سپاہی کے ارگرد کئی اسرائیلی فوجی بھی دیکھے جا سکتے ہیں جب وہ عمارت کو دھماکے سے اڑانے کی ’ہدایات‘ دیتا ہے۔
دھماکے کو اڑانے سے قبل سپاہی عبرانی میں گنتی شروع کر دیتے ہیں اور جب وہ صفر پر پہنچتے ہیں تو ایک زوردار دھماکے کی آواز سنائی دیتی ہے۔ 
صارفین نے ویڈیو کی نہ صرف مذمت بلکہ تنقید بھی کی ہے۔
ایک صارف نے ایکس پر پوسٹ کیا کہ ’بے حس دنیا بے بسی سے دیکھ رہی ہے۔ مجرم!‘
ایک اور نے لکھا کہ ’اسرائیل ایک دہشت گرد ریاست ہے۔‘

شیئر: