Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر داخلہ سے ریاض میں ایرانی سفیر کی ملاقات

ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف سے اتوار کو ریاض میں ایران کے سفیر ڈاکٹر علی رضا عنایتی نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسیی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزارت داخلہ کے انڈر سیکریٹری ڈاکٹر ھشام بن عبدالرحمان الفالح، وزارت داخلہ کے انڈر سیکریٹری برائے سیکیورٹی امور محمد بن  منھا  اور دیگر حکام موجود تھے۔

شیئر: