’والدہ بہت تکلیف میں تھیں‘ سعودی نوجوان نے گردہ عطیہ کردیا
ریاض کے کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال میں آپریشن کامیاب رہا (فوٹو: سبق)
سعودی نوجوان محمد الرویلی نے اپنا ایک گردہ اپنی والدہ کو عطیہ کرکے درد اور تکلیف سے نجات دلادی۔
سبق ویب کے مطابق محمد الرویلی نے کہا کہ ’گردے کی پیوند کاری پرخوشی ہے۔ ریاض کے کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال میں آپریشن کامیاب رہا‘۔
سعودی نوجوان نے بتایا کہ ’والدہ گردے کے مرض کے باعث سے بہت زیادہ تکلیف میں تھیں۔ طبی معائنے سے جب یہ پتہ چلا کہ میرا گردہ ان کے کام آسکتا ہے بہت خوشی ہوئی تھی‘۔
گردے کی پیوند کاری کے کامیاب آپریشن کے بعد والدہ کو تکلیف سے نجات مل گئی۔ اس پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔
ان تمام رشتہ داروں اور احباب کا بھی ممنون ہوں جنہوں نے اس سلسلے میں تعاون کیا۔