پاکستان کے شہر لاہور میں رہنے والے کامران ذوالفقار پیشے کے اعتبار سے حجام ہیں لیکن سُریلی آواز میں گانے بھی گاتے ہیں۔ جو بھی ان سے بال بنوانے آتا ہے وہ گانے کی بھی فرمائش کرتا ہے۔ کامران ذوالفقار کا کہنا ہے کہ انہوں نے یوٹیوب اور دیگر ذرائع سے گائیکی کا فن سیکھا ہے۔ لاہور سے اردو نیوز کے ادیب یوسفزئی کی ویڈیو رپورٹ