پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ اتوار کی شام لندن میں ان کی رہائش گاہ پر نامعلوم افراد نے ان پر تیزاب سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوئے ہیں۔
شہزاد اکبر نے پیر کو ایکس (سابق ٹوئٹر) پر لکھا کہ ’کل شام برطانیہ میں مجھ پر میرے گھر جہاں میں اپنے بچوں کے ساتھ مقیم ہوں حملہ کیا گیا۔ حملہ آور نے میرے اوپر تیزابی محلول پھینکا اور فرار ہو گیا۔ پولیس اور ایمرجنسی سروسز بروقت موقع پر پہنچی کیونکہ پہلے سے پولیس تھریٹ سے آگاہ تھی، اللہ کا شکر ہے کہ حملہ آور پوری طرح سے کامیاب نہ ہوا اور انشاللہ میرا حوصلہ اور عزم برقرار ہے اور رہے گا اور ظالم اپنے ارادوں میں کامیاب نہ ہوں گے اور انشااللہ جلد بے نقاب بھی ہوں گے۔‘
مزید پڑھیں
-
چارج صحیح فریم ہوا نہ نیب کو شواہد کا پتا تھا، جسٹس عامر فاروقNode ID: 815181
سابق وزیر اعظم عمران خان کی کابینہ میں بطور مشیر داخلہ اور احتساب خدمات انجام دینے والے شہزاد اکبر پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کے بعد سے لندن میں مقیم ہیں۔
شہزاد اکبر نے پیر کو انڈپینڈںٹ اردو کو بتایا کہ ان پر حملہ اتوار کی شام چار سے پانچ بجے کے درمیان اس وقت ہوا جب وہ اپنے گھر پر اپنے بچوں کے ساتھ موجود تھے۔
شہزاد اکبر نے اس حملے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ’میں برطانیہ میں اپنے گھر پر اپنے بچوں کے ساتھ موجود تھا جب باہر گھنٹی بجی۔ عموماً ڈیلیوری بوائے ہوتے ہیں تو میں نے لائٹ آن کی اور میری چار سالہ بچی بھی میرے ساتھ میرے پیچھے کھڑی تھی۔‘
’جیسے ہی دروازہ کھولا تو جیکٹ میں ملبوس شخص جس نے ہیلمٹ پہن رکھا تھا اور اس کے دائیں ہاتھ میں ایک بوتل تھی جس میں پڑا محلول مجھ پر پھینک دیا جو بعد میں فرانزک میں بھی معلوم ہوا کہ تیزاب تھا۔‘
کل شام برطانیہ میں مجھ پر میرے گھر جہاں میں اپنے بچوں کے ساتھ مقیم ہوں حملہ کیا گیا۔ حملہ آور نے میر ے اوپر تیزابی محلول پھینکا اور فرار ہو گیا پولیس اور ایمرجنسی سروسیز بروقت موقعہ پر پہنچی کیونکہ پہلے سے پولیس تریٹ سے آگاہ تھی، اللہ کا شکر ہے کہ حملہ آور پوری طرح سے کامیاب نہ…
— Mirza Shahzad Akbar (@ShazadAkbar) November 27, 2023