العلا کا تاریخی شہر ’دادان‘ جہاں قبریں چٹانوں کو تراش کر بنائی گئی ہیں
العلا کا تاریخی شہر ’دادان‘ جہاں قبریں چٹانوں کو تراش کر بنائی گئی ہیں
منگل 28 نومبر 2023 0:01
دادان کے ماتحت ٹورسٹ سینٹر نے ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے علاقے العلا کے پہاڑوں اورآس پاس واقع چٹانوں کو تراش کرتیارکیا جانے والا تاریخی شہر ’دادان‘ اہم تاریخی مقامات میں سے ایک ہے۔
عاجل ویب کے مطابق دادان نویں صدی عیسوی سے آٹھویں ویں قبل مسیح کے اوائل تک سلطنت دادان کا تاریخی دارالحکومت رہا ہے۔
یہاں مستطیل شکل کے قبرستان ہیں۔ قبریں چٹانوں کو تراش کر بنائی گئی ہیں۔ اس کی پیشانی پر شیروں کی شکلیں بنی ہوئی ہیں۔
دادان کے ماتحت ٹورسٹ سینٹر نے ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا ہے جہاں سیاحوں کو بتایا جاتا ہے کہ سلطنت دادان کے آثار قدیمہ کی تلاش اور کھدائی کس طرح کی گئی۔ کون سے آلات استعمال ہوئے۔
ورکشاپ کے شرکا کو حفاظتی لباس پہنایا جاتا ہے۔ یہ تمام کام ماہرین کی نگرانی میں کیا جارہا ہے۔
ورکشاپ کا بڑا مقصد یہ ہے کہ سلطنت دادان کے آثار قدیمہ دیکھنے کے لیے آنے والے اس کی اہمیت اور اس کے منفرد تاریخی ورثہ کو اپنے طور پر محسوس کریں۔
انہیں یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ ماہرین آثار قدیمہ نے تلاش اور کھدائی کےلیے کیا طریقے اختیار کیے تھے۔