Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریڈ سی فلم پروڈکشن کا ’فلم العلا‘ کے ساتھ معاہدہ 

ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ایڈیشن تھری 30 نومبر کو جدہ میں ہوگا(فوٹو، ایکس)
ریڈ سی فلم پروڈکشن کارپوریشن، ریڈ سی فلم فیسٹیول ایڈیشن تھری کی سٹراٹیجک سرپرست ہوگی۔ ’فلم العلا‘ کے ساتھ شراکت کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق معاہدے کے تحت دو ایوارڈ جاری ہوں گے۔ پہلا ایوارڈ شائقین کی ووٹنگ کی بنیاد پر العلا فلم کو دیا جائے گا۔ سعودی عرب کی بہترین فلم کے طور پر العلا فلم ایوارڈ دیا جائے گا۔ 
العلا فلمی ایجنسی ہے جسے 2020 کے شروع میں العلا رائل کمیشن نے قائم کیا تھا۔ اس کا مقصد العلا کے علاقے میں منفرد تخلیقات کی سرپرستی کرنا ہے۔ 
العلا فلم کے ساتھ شراکت کی بنیاد پر ان فلم سازوں کو جو العلا میں فلموں کی عکس بندی کی منصوبہ بندی کر رہے ہوں، سپیشل اعانت پیش کی جائے گی۔ 
فلم العلا کے ماہرین مذکورہ اعانت کے لیے نامزد افراد کو مختلف سہولتیں فراہم کریں گے۔ فلم سازی کے الگ الگ مراحل میں پیش آنے والے مسائل حل کرائیں گے اور فیلڈ تعاون بھی فراہم کیا جائے گا۔ 
ریڈ سی فلم کارپوریشن کے چیئرمین محمد الترکی نے کہا ہے کہ العلا فلم اور کارپوریشن کے درمیان تعاون گزشتہ برسوں کے دوران فریقین کے درمیان کامیاب شراکتوں کا نتیجہ ہے۔ 
العلا فلم کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر شارلین جونز نے کہا کہ ریڈ سی فلم کارپوریشن کے ساتھ شراکت کا نتیجہ سعودی فلمی صنعت کو بین الاقوامی معیار دلانے میں کلیدی کردار ادا  کرے گا۔ 
یاد رہے کہ ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ایڈیشن تھری پروگرام کے مطابق 30 نومبر سے 9 دسمبر کے درمیان جدہ میں ہوگا۔ 

شیئر: