Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایکسپو 2030 کی میزبانی، امریکی سفیر کی سعودی عرب کو مبارکباد

ریاض کو رکن ممالک نے 165 میں سے 119 ووٹوں کی اکثریت سے منتخب کیا(فوٹو: سکرین گریب)
سعودی عرب میں  امریکی سفیر مائیکل ریٹنی نے ورلڈ ایکسپو 2030 کی میزبانی ملنے پر سعودی عرب کو مبارکباد دی ہے۔ 
عاجل ویب  کے مطابق امریکی سفیر نے  اپنے آفیشل ایکس اکاونٹ پر وٹیو بیان میں ان کا کہنا تھا ’ایکسپو 2030 کی میزبانی ملنے پر سعودی دارالحکومت ریاض کے لیے مبارکباد‘۔ 
الاخباریہ چینل کے مطابق پیرس میں قائم بیورو انٹرنیشنل ایکسپوزیشن ڈیس کی جنرل اسمبلی  نے حتمی ووٹنگ کے بعد تنائج کا اعلان کیا۔
ریاض کو رکن ممالک نے 165 میں سے 119 ووٹوں کی اکثریت سے منتخب کیا ہے۔ خفیہ رائے شماری الیکڑانک ووٹنگ کے ذریعے کی گئی۔

شیئر: