Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرنچ اوپن نوواک ڈوکوچ پری کوارٹر فائنل میں

پیرس...سابق عالمی نمبر ون اور فرنچ اوپن کے دفاعی چیمپیئن نوواک ڈوکوچ اپ سیٹ شکست سے بال بال بچ گئے ۔ ارجنٹائنی حریف کو شکست دیکر پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ۔ارجنٹائن کے غیر معروف کھلاڑی ڈیگو شوارزمان نے عالمی نمبر 2 اور دفاعی چیمپیئن کو خوب پریشان کیا ۔ 2سیٹ جیتنے میں بھی کامیاب رہے لیکن آخر کار ان کے تجربے کے سامنے مات کھا گئے۔ ڈوکووچ نے میچ 5-7،6-3،3-6،6-1اور6-1سے جیتا۔ پانچویں راونڈ میں شوارزمان ان فٹ ہو گئے اور جم کر ڈوکووچ کا مقابلہ نہیں کر پائے۔انہیں میچ کے دوران طبی امداد بھی لینا پڑی۔میچ کے بعد ڈوکووچ نے اپنے حریف کے کھیل کو سراہا اور اعتراف کیا وہ اس میچ میںزیادہ بہتر کھیل کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب ر ہے ۔ مجھے فتح کے لئے بہت محنت کرنا پڑی ۔

 

شیئر: