پاکستان کرکٹ ٹیم تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے کپتان شان مسعود کی قیادت میں آسٹریلیا روانہ ہوگئی ہے۔
دورہ آسٹریلیا کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ 22 سے 28 نومبر تک راولپنڈی میں منعقد کیا تھا جس کے بعد ٹیم نے لاہور سے آسٹریلیا کے لیے بدھ کی شب اڑان بھری۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 14 دسمبر کو پرتھ میں کھیلا جائے گا جبکہ سیریز کا دوسرا میچ باکسنگ ڈے یعنی 26 دسمبر کو میلبرن اور تیسرا میچ 3 جنوری کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
-
’چھوٹا ڈان‘، بابر اعظم نے سعود شکیل کو نیا نِک نیم دے دیاNode ID: 814341
-
بابر اعظم کی ’بیٹنگ اوسط‘ جو کورونا کے بعد معمول پر نہیں آ سکیNode ID: 815106
دوسری جانب گرین شرٹس کے کھلاڑیوں کی ویڈیو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر وائرل ہے جس میں کچھ کھلاڑیوں کو آسٹریلیا روانگی سے قبل اپنے اہلخانہ کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔
اس ویڈیو میں شاہین شاہ آفریدی، امام الحق، کپتان شان مسعود اور ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ کو اپنی اہلیہ کے ساتھ دیکھا گیا۔
اسی دوران ویڈیو میں سپرسٹار بابر اعظم بھی نظر آئے جو اکیلے سامان اٹھائے جاتے ہوئے دکھائی دیے۔
اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ٹوئٹر صارفین کو بالی وُڈ کے میگا سٹار سلمان خان کی یاد ستانا شروع ہوگئی ہے۔
سلمان خان بھی اکثر و بیشتر ایوارڈ شوز میں اکیلے ہی نظر آتے ہیں جس کے باعث اُن پر بہت سی میمز بنائی جاتی ہیں۔
اسی سلسلے میں جمرز نامی ایک صارف نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’بابر اعظم سلمان خان جیسا لیجنڈری مومنٹ بنا رہے ہیں (یعنی سلمان خان کی طرح اکیلے جا رہے ہیں)۔‘
Babar Azam recreating Salman khan's legendary moment #BabarAzam | #WaseemBadami pic.twitter.com/f8ATlO1e49
— JIMMRZ (@Jimmrz_) November 30, 2023
جاوی نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’سلمان خان کون؟ میں تو صرف بابر اعظم کو جانتا ہوں۔‘
Salman Khan who, I just only know Babar Azam pic.twitter.com/PGSmxqirKX
— (@NS71stan) November 30, 2023
عبدالرحمان ٹویٹ کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ ’بھائی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ بابر کا ٹائم بھی آ جائے گا۔‘
Bhai koi zarorat nai itna sad honay ki.. A jaye ga ye time b Babar ka
— Abdul Rahman (@RehmanyousafAry) November 30, 2023
ابو تراب تبصرہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’ہمارا بادشاہ ملکہ کے بغیر۔‘
Our King without Queen https://t.co/NSYIUI8zoH
— ابو تراب (@Touseeqis1) November 30, 2023