بالی وُڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی اور اداکارہ سہانا خان نے ہندی فلموں کی سپرسٹار اداکارہ عالیہ بھٹ کی اس بات پر خوب تعریف کی ہے کہ انہوں نے اپنی ایک ہی ساڑھی دوسری مرتبہ پہنی ہے۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق اپنی نئی فلم ’دی آرچیز‘ کی تشہیری مہم کے دوران سہانا خان نے رول ماڈل شخصیات کے بارے میں بات کرتے ہوئے عالیہ بھٹ کی مثال دی۔
23 برس کی سہانا خان نے عالیہ بھٹ کی جانب سے ایک ہی ساڑھی کو دوسری مرتبہ پہننے کو سراہا اور اسے ماحول دوست عمل قرار دیا۔
مزید پڑھیں
-
شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کو ٹرولنگ کا سامناNode ID: 728386
-
سہانا خان نے نئی پراپرٹی خرید لی، کون کون پڑوسی ہوگا؟Node ID: 775086
-
ڈِیپ فیک ٹیکنالوجی، عالیہ بھٹ کی بھی فیک ویڈیو وائرلNode ID: 815146
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر سہانا خان کی ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ کہتی ہیں کہ ’نیشنل ایوارڈ میں عالیہ بھٹ نے اپنی ساڑھی دوبارہ پہنی، میرے خیال سے جس کے پاس پلیٹ فارم ہو اور وہ عوام پر اس قدر اثر رکھتا ہو، اُس کی جانب سے ایسا کرنا شاندار عمل ہے۔‘
’انہوں نے ایسا کیا ہے اور پائیدار ماحول دوست مستقبل کے لیے آواز بلند کی ہے۔ اگر عالیہ بھٹ دوبارہ سے اپنی ساڑھی پہن سکتی ہیں تو ہم بھی کسی پارٹی میں کپڑے دوسری مرتبہ پہن کر جا سکتے ہیں۔ ہمیں نئے کپڑے خریدنے کی ضرورت نہیں ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم اس بات کا احساس نہیں کرتے لیکن نئے کپڑے (گارمنٹس) بنانے سے بہت کچرا پیدا ہوتا ہے جس سے ہمارے ماحول اور بائیو ڈائیورسٹی پر مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔‘
suhana khan praised alia bhatt for setting a precedent for everyone by re-wearing her wedding saree to attend national awards. pic.twitter.com/Ucouj77XmJ
— (@hmmbly) November 28, 2023