شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کو ٹرولنگ کا سامنا
فلم ’دی آرچیز‘ سے شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان بالی وڈ ڈیبیو کر رہی ہیں (فائل فوٹو: شاہ رخ خان ٹوئٹر)
بالی وُڈ کی ہدایت کارہ زویا اختر کی نئی فلم ’دی آرچیز‘ کی شوٹنگ مکمل ہو گئی ہے جس کے بعد فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے کی خوشی میں ایک پارٹی رکھی گئی۔
پارٹی میں فلم کی کاسٹ نے شرکت کی جس میں بالی وُڈ کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان بھی شامل تھیں۔
’دی آرچیز‘ 2023 میں ریلیز ہونے والی انڈین فلم ہے جو کہ آرچیز کومیکس سیریز کے نام سے مشہور کومیکس کی ری میک ہے۔
فلم کی خاص بات اس میں بالی وُڈ ستاروں کے بچوں کی اداکاری ہے۔
فلم سے شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان، امیتابھ بچن کے نواسے اگسٹیا نندا، سری دیوی کی بیٹی خوشی کپور اپنے کیریئر کا ڈیبیو کر رہے ہیں۔
فلم کی شوٹنگ ختم ہونے کے بعد رکھی گئی پارٹی کی ویڈیوز فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر وائرل ہوگئیں جس کے بعد سہانا خان خلاف ٹرولنگ کی جا رہی ہے۔
مونیکا نے سہانا خان کے بارے میں لکھا کہ ’چھوٹی ملائکہ اروڑا۔‘
اشوتوش موہانتی لکھتے ہیں کہ ’یہ تو شاہ رخ خان کا لائٹ ہے یعنی پارٹ ٹو ہے۔‘
سنینا اُپل نے تبصرہ کیا کہ ’یہ ملائکہ اروڑا کی طرح کیوں چل رہی ہے؟‘
رِیا کہتی ہیں کہ ’اب اسے میڈیا یاد آ گیا ہے، اب میڈیا کی طرف ہاتھ ہلا رہی ہے کیونکہ اس کی فلم آ رہی ہے ویسے تو یہ میڈیا کو نظر انداز کر دیتی ہے۔‘
خوشی پراجاپتی نے تبصرہ کیا کہ ’پلاسٹک سرجری کی دُکان۔‘