Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں انڈین اینستھیزیسٹ کے اعراز میں تقریب 

ابوعریش کمشنری میں 45 برس شعبہ طب میں خدمات انجام دیں(فوٹو، ایکس اکاونٹ )
جازان ریجن کی کمشنری ابو عریش کے شہریوں نے عرصہ دراز سے شعبہ طب میں خدمات انجام دینے والے انڈین ’اینستھیزیسٹ‘ کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد کی۔ 
العربیہ چینل کے مطابق انڈین اینستھیزیسٹ احمد حسن نے ابو عریش کے جنرل ہسپتال  میں  45 سال تک مریضوں کی خدمت کی۔ 
احمد حسن نے  اپنے اعزاز میں تقریب منعقد کرنے پر ابوعریش کے شہریوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے عموما سعودی  عرب اور خصوصا جازان کے باشندوں کی وفاداری کی رسم احسن طریقے سے نبھائی ہے۔ 
ابو عریش کے باشندے محمود الاقصم نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں نے انڈین اینستھیزیسٹ کے اعزاز میں تقریب منعقد کرکے جازان کے باشندوں کا سر فخر سے بلند کردیا۔ 
محمود نے کہا کہ احمد حسن نے ہمارے درمیان طویل عرصہ گزارا اور مقامی باشندوں کی بھرپور طریقے سے خدمت کی۔
وڈیوپیغام میں انکا مزید کہنا تھا کہ ’آج طب نے بہت زیادہ ترقی کرلی ہے، جس وقت میں نے یہاں فرائض سنبھالے تھے اس وقت آلات اتنے جدید نہ تھے نہ ہی کمپیوٹرائز سسٹم متعارف تھا‘۔
ماضی میں آپریشن تھیٹرمیں مریض کو بے ہوش کرنے کےلیے انتہائی مہارت درکار ہوتی تھی ، آپریشن کے دوران ہرلمحہ اینستھیزیسٹ کو چوکنا رہنا ہوتا تھا۔

شیئر: