مدینہ منورہ کے فلاحی وقف ادارے ’حیاۃ‘ کی مثالی خدمات
مدینہ منورہ کے فلاحی وقف ادارے ’حیاۃ‘ کی مثالی خدمات
بدھ 19 جولائی 2023 15:23
گزشتہ برس ایک لاکھ سے زائد افراد کو ڈائیلاسیس کی خدمات مہیا کی گئیں(فوٹو، ایس پی اے)
مدینہ منورہ کی فلاحی وقف ادارہ ’حیاۃ‘ کی جانب سے مختلف ہسپتالوں کے تعاون سے گردہ کے امراض میں مبتلا افراد کو مفت علاج کی سہولت کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق گزشتہ ایک برس کے دوران فلاحی تنظیم میں رجسٹرڈ ایک لاکھ سے زائد مریضوں کو مفت ڈائیلاسیس کی خدمات فراہم کی گئیں۔
ضرورت مند مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی جاتی ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
فلاحی وقف ادارہ ’حیاۃ‘ کے زیرانتظام ڈائیلاسیس سینٹر کی گنجائش 55 یونٹ کی ہے جہاں ایک ماہ میں امراض گردہ میں مبتلا 500 مریضوں کو ڈائیلاسیس کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔
وقف تنظیم کے فلاحی کلینک میں متحرک ایکسرے کی سہولت بھی موجود ہے علاوہ ازیں ڈائیلاسیس کے مریضوں کو ادویات اوردیگر خدمات بھی پیش کی جاتی ہیں جن میں ماہانہ بنیاد پرانکا مفت طبی معائنہ بھی شامل ہے۔
واضح رہے فلاحی بنیادوں پرایسے مریضوں کو طبی خدمات فراہم کی جاتی ہیں جو اخراجات برداشت نہیں کرسکتے۔