Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج آپریشن میں سکیورٹی اہلکاروں کی مثالی خدمات

سکیورٹی اہلکار راستہ بھول جانے والوں کی مدد کر رہے ہیں (فوٹو العربیہ)
حج آپریشن میں شریک سعودی سکیورٹی فورسز کے اہلکار جہاں فرائض منصبی انجام دے رہے ہیں وہاں وہ حجاج کی خدمت اور ان کی رہنمائی کے لیے مثالی انداز اختیار کیے ہوئے ہیں۔ 
مشاعر مقدسہ میں ڈیوٹی دینے والے سکیورٹی اہلکاروں کے انسان دوست رویوں کی کہانی ہر حاجی کی زبان پر ہے۔ حجاج کا کہنا ہے کہ اگرچہ وہ ہماری زبان سے ناواقف ہیں مگر ہماری بات سمجھ جاتے ہیں اور درست رہنمائی کرتے ہیں۔ 

اللہ کے مہمانوں کی خدمت کرنا ہمارے لیے باعث اعزاز ہے۔ (فوٹو العربیہ)

العربیہ نیٹ نے امسال مشاعر مقدسہ میں سکیورٹی اہلکاروں کی انسان دوستی اور خدمت کی عکس بندی کی جس میں اہلکاروں کو حجاج کی رہنمائی اور انکی مدد کرتے دکھایا گیا ہے۔ 
سکیورٹی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ رب تعالی کے مہمانوں کی خدمت کرنا ہمارے لیے باعث اعزاز ہے، حجاج کے کام آنے پر دلی مسرت ہوتی ہے۔ 
گرمی کی شدت کے باوجود سکیورٹی اہلکار مشاعر مقدسہ میں حجاج کرام کو گرمی کی شدت سے محفوظ رکھنے کے لیے ان پر پانی کی پھوار برساتے ہیں جبکہ راستہ کھو جانے والوں کو ان کی منزل کا راستہ سمجھاتے ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
  

شیئر: