انڈیا کے مشہور گیم شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ میں ایک 14 سالہ لڑکے نے ایک کروڑ روپے جیت کر ریکارڈ قائم کردیا ہے۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق آٹھویں جماعت کے طالبِ علم ماینک گیم شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ میں ایک کروڑ روپے جیتنے والے سب سے کم عمر ترین شخص بن گئے ہیں۔
خیال رہے کہ رواں سال امیتابھ بچن کی میزبانی میں اس گیم شو کا 15 واں ایڈیشن ٹیلی ویژن پر نشر کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
-
بیٹی کو 50 کروڑ روپے کا تحفہ، امیتابھ کے کل اثاثے 30 ارب 60 کروڑNode ID: 814696
ماینک کا تعلق انڈیا کی ریاست ہریانہ سے ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے پروگرام کے ایک ٹریلر میں وہ امیتابھ بچن کو بتا رہے ہیں کہ ’صرف ایک چیز جس سے آپ کسی بھی جگہ فرق پیدا کرسکتے ہیں وہ آپ کا علم ہے۔‘
شو کے دوران امیتابھ بچن کے ایک سوال کے جواب میں ماینک کے والد کا کہنا تھا کہ ’اس کے سکول اُستاد بھی کہتے ہیں کہ یہ لڑکا ہمیشہ ہم سے بھی دو قدم آگے رہتا ہے۔‘
پروگرام کے دوران 14 برس کے اس لڑکے نے 15 سوالوں کے درست جوابات دیے اور ایک کروڑ روپے جیتے۔ اس کے بعد جب امیتابھ بچن نے اُن سے 7.5 کروڑ روپے کے لیے 16 واں سوال پوچھا تو ماینک نے معذرت کرلی اور ایک کروڑ روپے پر کھیل ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔
We have a YOUNG Crorepati! Congratulations to Mayank for his remarkable win of 1 crore points on KBC Season 15 and the new Hyundai i20
Watch Kaun Banega Crorepati on Sony Entertainment Television | 9PM onwards | Monday-Friday.@SrBachchan @HyundaiIndia#HyundaiIndia… pic.twitter.com/72WDFrMsPk
— sonytv (@SonyTV) November 29, 2023