Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’میں اپنے والدین کو بہت مِس کرتا ہوں‘ شاہ رخ خان کا مداح کے سوال پر ردعمل

یہ فلم 21 دسمبر کو انڈیا سمیت دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کے لیے پیش کی جائے گی (فوٹو: شاہ رخ خان ٹوئٹر)
بالی وُڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے والدین کو بہت مِس کرتے ہیں۔
شاہ رخ خان حالیہ دنوں میں اپنی آنے والی فلم ’ڈنکی‘ کی تشہر میں مصروف ہیں۔
اس سلسلے میں سنیچر کو کنگ خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر سوالات جوابات کا سیشن رکھا جس میں مداحوں نے اُن سے کئی سوالات پوچھے۔
اس سیشن میں شاہ رخ خان نے انکشاف کیا کہ وہ اپنے والدین کو بہت مِس کرتے ہیں۔
ٹوئٹر پر انیل نامی صارف نے شاہ رخ خان سے پوچھا کہ ’سر، آپ کو دلی (نئی دہلی) کی یاد آتی ہے کیا؟ اپنے بچپن کے بارے میں بتائیے نا؟‘
اس کے جواب میں بالی وُڈ کے بادشاہ نے لکھا کہ ’میں تو ابھی بھی بچہ ہوں۔ میرا بچپن بہت اچھا تھا اور میں اپنے والدین کو بھی بہت مِس کرتا ہوں۔‘
 
پرانیت شرورے نے کنگ خان سے پوچھا کہ ’سر اپنے گھر کے بارے میں بتاؤ کچھ؟‘
اس کے جواب میں شاہ رخ خان نے کہا کہ ’میرا گھر وہاں ہوتا ہے جہاں میرا دل ہوتا ہے۔ میرے اپنے ہوتے ہیں۔ گھر تو وہاں جہاں دل ہوتا ہے۔‘
 
جمعے کو شاہ رخ خان اور اُن کی ٹیم کی جانب سے فلم ’ڈنکی‘ کا نیا گانا ’نکلے تھے کبھی ہم گھر سے‘ ریلیز کیا گیا تھا۔
 
اس گانے کے بارے میں سلونی نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’میں آٹھ برس سے کینیڈا میں رہ رہی ہوں لیکن نکلے تھے کبھی ہم گھر سے‘ سننے کے بعد میرا اب یہاں مزید رہنے کا دل نہیں کر رہا۔ میں انڈیا آ رہی ہوں۔‘
اس کے جواب میں کنگ خان نے کہا کہ ’ارے یار، مجھے بھی یہی لگتا ہے کہ انڈیا بہترین ملک ہے لیکن آپ تمام فیصلے بالکل دھیان سے کرنا۔ کبھی کبھار ہمیں باہر ملک کام کرنا پڑتا ہے اور اپنے لیے کمانا پڑتا ہے۔‘
 
فلم ڈنکی کی کہانی پانچ ایسے دوستوں کے گرد گھومتی ہے جو غیرقانونی طور پر ’ڈنکی‘ لگا کر انڈیا سے انگلیںڈ جاتے ہیں۔
اس فلم میں شاہ رخ خان مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ اُن کے ساتھ کاسٹ میں تاپسی پنوں، وکی کوشال، بمن ایرانی، وکرم کوچار اور انیل گرووَر شامل ہیں۔
خیال رہے اس فلم ذریعے شاہ رخ خان اپنے کریئر میں پہلی مرتبہ ہدایتک ار راج کمار ہیرانی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔
یہ فلم 21 دسمبر کو انڈیا سمیت دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کے لیے پیش کی جائے گی۔

شیئر: