کویت مے نوشی پر کوئی سزا نہیں
کویت سٹی: کویتی اپیل کورٹ نے کہا ہے کہ ملک کے قانون میں مےنوشی پر کوئی سزا نہیں جبکہ شراب فروشی پر سزا دینا سیکیورٹی اہلکاروں کا نہیں بلکہ عدالت کا استحقاق ہے۔القبس اخبار کے مطابق عدالت شراب فروشی پر سزا اس وقت دے سکتی ہے جب اس کے پاس خرید وفروخت کے تمام ثبوت مہیا کئے جائیں۔شراب پینے والے اگر پکڑے جاتے ہیں تو عدالت انہیں بری کردیتی ہے۔