سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے پیر کو ریاض میں صومالیہ کے وزیر داخلہ احمد معلم الفقی سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کی وزارت داخلہ کے درمیان سیکیورٹی تعاون کو بڑھانے کے طریقوں اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزارت داخلہ کے انڈر سیکریٹری برائے سلامتی امور محمد بن مھنا المھنا اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔