سعودی وزیر داخلہ سے صومالیہ کے وزیر کی ملاقات، سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر داخلہ سے صومالیہ کے وزیر کی ملاقات، سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال
اتوار 17 ستمبر 2023 19:45
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے متعدد موضوعات بھی زیر بحث آئے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود سے اتوار کو ریاض میں جمہوریہ صومالیہ کے وزیر داخلی سلامتی ڈاکٹر محمد احمد شیخ علی نے ملاقات کی ہے۔
خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق اس موقع پر سعودی عرب اور صومالیہ کی وزارتوں کے درمیان امن و سلامتی کے شعبے میں تعاون کے فروغ کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں علاوہ ازیں باہمی دلچسپی کے متعدد موضوعات بھی زیر بحث آئے۔
سعودی عرب کی جانب سے نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر الداود، سیکریٹری داخلہ ڈاکٹر ھشام الفالح، سیکریٹری داخلہ برائے سلامتی امور محمد المھنا، محکمہ امن عامہ کے ڈائریکٹر محمد البسامی، سرحدی محافظوں کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل محمد الشہری اور وزارت داخلہ کے متعدد اعلی عہدیدار شریک ہوئے۔
صومالیہ کی جانب سے داخلی سلامتی کی وزارت کے کئی اعلی عہدیدار ملاقات میں شریک رہے۔