Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وینڈنگ مشینوں سے انرجی ڈرنکس فروخت کرنے پر پابندی کی تجویز 

وزارت نے تجویز دی ہے کہ وینڈنگ مشینیں سی سی کیمروں سے آراستہ ہوں۔(فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب میں وینڈنگ مشینوں کے ذریعے تمباکو مصنوعات اور انرجی ڈرنکس فروخت کرنے پر پابندی تجویز ہے۔  
سعودی وزارت بلدیات نے  وینڈنگ مشینوں کی تنصیب کے نئے قواعد و ضوابط تجویز کیے ہیں جن کے تحت چار مقامات پر ان کی تنصیب پر پابندی لگ سکتی ہے۔ 
وزارت  بلدیات کا کہنا ہے کہ اشیا کے معیار کی سلامتی ، شہری منظر نامے کی حفاظت، صارفین کی پسند کا معیار بلند کرنے کی پالیسی کے تحت نئے قواعد و ضوابط تیار کیے ہیں۔  
وینڈنگ مشینوں کی تنصیب سے متعلق نئے قواعد وضوابط کا مسودہ استطلاع  ویب سائٹ پر جاری کیا گیا ہے۔  
وینڈنگ مشینوں کے ذریعے فروخت کی جانے والی اشیا پر متعدد پابندیاں تجویز کی گئی ہیں۔
 ایک  تجویزیہ بھی ہے کہ  وینڈنگ مشین سگنلز، شاہراہوں  پر مصروف سڑکوں کے قریب اور ایسی کسی بھی جگہ نصب نہ کی جائیں جہاں براہ راست یا بالواسطہ طور پر آلودگی سے متاثر ہوسکتی ہوں۔
گندے پانی کے مقامات پر بھی یہ مشینیں نصب نہ کی جائیں۔  ایسی کسی جگہ پر یہ مشین نصب نہ کی جائے جہاں  سے حرارت نکل رہی ہو۔ ایسی جگہ سے دو میٹر کا فاصلہ رکھا جائے۔ 
وزارت نے تجویز دی ہے کہ وینڈنگ مشینیں سی سی کیمروں سے آراستہ ہوں۔ 

شیئر: