ریاض۔۔۔۔۔سعودی عرب سمیت تمام جی سی سی ممالک 2017ء کی دوسری سہ ماہی سے سگریٹ اور انرجی ڈرنکس کے نرخوں میں 100فیصد اضافہ کرینگے۔ سعودی عرب ، کویت ، بحرین، قطر ، متحدہ عرب امارات اور سلطنت عمان کے قائدین نے 36ویں سربراہ کانفرنس کے موقع پر انرجی ڈرنکس ٹیکس میں 50فیصد ، تمباکو اور اس سے تیار ہونیوالی تمام مصنوعات کے نرخوں میں 100فیصد اضافے کا فیصلہ کردیا تھا۔