سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے کنگ فیصل نیول بیس میں جنگی جہاز ’جازان‘ کا افتتاح کردیا۔ یہ السروات پروجیکٹ کا چوتھا جہاز ہے۔
خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق افتتاحی تقریب میں سعودی افواج کے چیف آف سٹاف جنرل فیاض الرویلی، بحریہ کے چیف لیفٹیننٹ جنرل فہد الغفیلی موجود تھے۔
لیفٹیننٹ جنرل فہد الغفیلی نے کہا کہ ’جنگی جہازجازان سے سعودی بحریہ کی استعداد کا معیار بلند ہوگا۔ خطے میں سمندری امن مستحکم ہوگا۔ سعودی عرب کے اہم سٹراٹیجک مفادات کو تحفظ ملے گا۔‘
#صور_واس pic.twitter.com/7OsxFPS6Ei
— واس العام (@SPAregions) December 4, 2023