سعودی ولی عہد کی دوحہ سے روانگی، امیر قطر کے نام شکریہ کا پیغام
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دوحہ کا دورہ مکمل کرکے روانہ ہوگئے۔ امیر قطر نے انہیں گرمجوشی سے رخصت کیا۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے روانگی پر امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے نام شکریہ کا پیغام ارسال کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ دوحہ میں شاندار استقبال اور فیاضانہ میزبانی پ شکریہ ادا کرتے ہوئے خوشی محسوس کررہا ہوں۔
سعودی ولی عہد نے کہا کہ دوحہ میں ہونے والے مذاکرات نے پھر ثابت کردیا کہ سعودی عرب اور قطر کے برادارنہ تعلقات مستحکم ہیں اور فریقین تمام شعبوں میں تعاون گہرا کرنے کی مشترکہ خواہش رکھتے ہیں۔
سعودی اور قطری قیادت باہمی دلچسپی کے مسائل پر مشاورت اور آہم آہنگی برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔
دونوں ملکوں کے قائدین دونوں برادر ملکوں اور ان کے عوام کے مفادات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
سعودی ولی عہد نے مزید کہا کہ سعودی قطری رابطہ کونسل کے اجلاس کے نتائج تسلی بخش ہیں۔ اس سے دونوں برادر ملکوں کے تعلقات مستحکم ہوئے ہیں۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے امیر قطر کی قیادت میں خلیجی تعاون کونسل کے 44 ویں سربراہ اجلاس کے مثبت نتائج کو بھی سراہا۔