Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قطری رابطہ کونسل کا اجلاس، کئی معاہدوں، مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

اجلاس کی صدارت سعودی ولی عہد اور امیرقطر نے مشترکہ طور پر کی۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی قطری رابطہ کونسل کے منگل کو دوحہ میں ہونے والے اجلاس کے موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان متعدد معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔ 
ایس پی اے کے مطابق سعودی قطری رابطہ کونسل کے اجلاس کی صدارت ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امیرقطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے مشترکہ طور پر کی۔ 
امیر قطر نے اجلاس کا آغاز سعودی ولی عہد کے حق میں خیر مقدمی کلمات سے کیا جس پر شہزادہ محمد بن سلمان نے امیر قطر کا شکریہ ادا کیا۔ 
اجلاس کے شرکا نے دونوں برادر ملکوں کے تعلقات کی مختلف شکلوں اور دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔
 علاقائی و بین الاقوامی حالات اور ان سے متعلق کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔ 
سعودی عرب کی جانب سے اجلاس میں وزرائے توانائی، کھیل، دفاع، خارجہ، ثقافت، تجارت، سرمایہ کاری، خزانہ، اقتصاد اور اطلاعات  کے علاوہ دیگر عہدیدار بھی شریک ہوئے۔ 
قطر  کی جانب سے نائب امیر شیخ عبداللہ بن حمد آل ثانی،  نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے علاوہ دفاع، داخلہ، خزانہ، کھیلوں، توانائی، تجارت، ثقافت کے وزرا اور متعدد اعلی عہدیداروں نے شرکت کی۔

شیئر: