سعودی کابینہ نے ایک ٹریلین 172 ارب ریال کے نئے بجٹ کی منظوری دے دی
سعودی کابینہ نے ایک ٹریلین 172 ارب ریال کے نئے بجٹ کی منظوری دے دی
بدھ 6 دسمبر 2023 18:08
مالیاتی سال 2024 کے قومی بجٹ میں خسارہ ریال 79 ارب ریال کا ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی کابینہ نے مالیاتی سال 2024 کے قومی بجٹ کی منظوری دی ہے۔ آمدنی کا تخمینہ ایک ٹریلین 172 ارب ریال اور اخراجات کا تخمینہ ایک ٹریلین251 ارب ریال کا ہے۔
نئے بجٹ میں خسارہ ریال 79 ارب ریال کا ہے۔
خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق قومی بجٹ کی منظوری کے لیے کابینہ کے اجلاس کی صدارت بدھ کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کی۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے وزرا اور عہدیداروں کو بجٹ میں سماجی و ترقیاتی منصوبوں اور پروگراموں پر عمل درآمد کے لیے موثر طریقے سے کام کرنے کی ہدایت دی ہے۔
نئے بجٹ میں مالیاتی اصلاحات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ سعودی وژن 2030 کے منصوبوں کو مکمل کیا جائے گا۔