Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کابینہ کا اجلاس بدھ کو ہوگا، نئے بجٹ کی منظوری دی جائے گی

2024 کے بجٹ میں مجموعی اخراجات 1.251 ارب ریال متوقع ہیں ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی کابینہ کا اجلاس منگل 5 دسمبر 2023 کے بجائے بدھ 6 دسمبر کو ہوگا۔ 
 خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق کابینہ کا اجلاس نئے مالیاتی سال 2024 کا قومی بجٹ منظور کرنے کے لیے منگل کو ملتوی کیا گیا ہے۔  
بدھ کے اجلاس میں قومی بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔ 
یاد رہے  سعودی وزارت خزانہ نے 30 ستمبر 2023 کو مالیاتی سال 2024 کے بجٹ کا ابتدائی خاکہ جاری کیا تھا
جائزے میں توقع ظاہر کی گئی تھی کہ 2024 کے بجٹ میں مجموعی اخراجات 1.251 ارب ریال اور مجموعی آمدنی  1.172 ارب ریال ہوگی۔ 
وزارت خزانہ کا بیان میں کہنا تھا کہ مجموعی قومی پیداوار میں 1.9 فیصد  محدود خسارے کا اندازہ ہے۔ 
 نئے بجٹ میں مالیاتی اصلاحات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ سعودی وژن 2030 کے منصوبوں کو مکمل کیا جائے گا۔ 
علاوہ ازیں بجٹ کی منظوری کے بعد سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان بدھ کی شام بجٹ کے حوالے سے پریس کانفرنس کریں گے۔

شیئر: