مصری وزارت خوراک میں بدعنوانی، مشیر سمیت گروہ کے ارکان گرفتار
مصری حکام نے پبلک پراسیکیوشن کی منظوری کے بعد کارروائی کی ( فوٹو: العربیہ)
مصری حکام نے وزارت خوراک میں بدعنوانی میں ملوث ایک گروہ کو گرفتار کیا ہے۔
گروہ کا مبینہ سرغنہ اشیائے صرف کی تقسیم، نگرانی اور ضروری کارروائی پر مامور وزیر کا مشیر نکلا۔ گروہ میں مشیر سمیت 9 افراد کام کر رہے تھے۔
عکاظ اخبار کے مطابق مصری حکام سرکاری خزانہ لوٹنے،اشیائے مہنگی کرنے اور اشیائے صرف کی اجارہ داری روکنے کے لیے خصوصی مہم چلائے ہوئے ہیں۔
مصری ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر خوراک کے مشیر اور ان کے دو ساتھیوں کو وزارت کے دفتر سے حراست میں لیا۔ کارروائی پبلک پراسیکیوشن کی منظوری کے بعد کی گئی۔
مصری حکومت کا کہنا ہے ملزمان کے خلاف ٹھوس ثبوت ہیں ویڈیو اور آڈیو کے ذریعے ان کی سرگرمیاں قانونی طریقے سے ریکارڈ کی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ وزیر خوراک کے مشیر 2015 سے اس عہدے پر کام کررہے تھے۔ چند ماہ قبل ہی ترقی ہوئی تھی۔