طائف : ہوٹل سے بڑی مقدار میں غیرمعیاری گوشت ضبط
گوشت کو تلف کرکے ہوٹل پرجرمانہ عائد کردیا گیا(فوٹو، سبق نیوز)
طائف میں میونسپلٹی کی تفتیشی ٹیم نے ایک ہوٹل سے بڑی مقدار میں غیرمعیار مرغی کا گوشت ضبط کر کے اسے تلف کردیا۔
سبق نیوز کے مطابق بلدیہ طائف کی تفتیشی ٹیم کی جانب سے معمول کی کارروائی کے دوران ایک ہوٹل کے اسٹور روم کا جائزہ لیا جہاں ڈیپ فریزروں میں رکھے گئے گوشت کا معائنہ کیا تو وہ غیرمعیاری تھا۔
ہوٹل کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کرکے وہاں سے ضبط ہونے والا گوشت تلف کردیا گیا۔ بلدیہ کا کہنا ہے کہ ہوٹلوں کی انتظامیہ اس امر کی پابند ہے کہ وہ اشیائے خورونوش منظور شدہ تجاروں سے خریدیں تاکہ کسی قسم کی مضرصحت اشیا سے اجتناب کیا جاسکے۔