Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور ہانگ کانگ میں براہ راست سرمایہ کاری کے فروغ کےلیے معاہدہ

مفاہمتی یادداشت پر دستخط سعودی وزیر سرمایہ کاری کے دورے پر کیے گئے (فوٹو :ایس پی اے)
سعودی عرب اور ہانگ کانگ براہ راست سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیے۔ 
 خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق براہ راست سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کےلیے تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کا مقصد مختلف حوالوں سے تعاون کرنا ہے۔
فریقین سرمایہ کاری کے ماحول اور تبدیلیوں کے قواعد و ضوابط کا تبادلہ کریں گے۔ ایک دوسرے کے یہاں نمائشوں کے انعقاد کے لیے تعاون بڑھائیں گے۔ 
 سرمایہ کار اور ماہرین ایک دوسرے کے ممالک کا دورہ کریں گے۔
 مفاہمتی یادداشت پر دستخط سعودی وزیر سرمایہ کاری انجینیئر خالد الفالح کے دورہ ہانگ کانگ کے موقع پرکیے گئے ہیں۔  
خالد الفالح اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ ہانگ کانگ کے دورے پر ہیں۔ انہو ں نے ہانگ کانگ میں پرائیویٹ اور سرکاری سیکٹر کے عہدیداروں سے ملاقاتیں کی ہیں۔ 

شیئر: