Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور ہانگ کانگ کے درمیان مشترکہ منصوبوں اور سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ

سعودی وزیر مواصلات نے ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹیو سے ملاقات کی ہے( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینیئر عبداللہ السواحہ نے اتوار کو ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر جون لی سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور ہانگ کانگ کے درمیان مشترکہ منصوبوں اور سعودی وژن 2030 کے مقاصد کی تکمیل میں معاون سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لیا گیا۔
انجینیئر عبداللہ السواحہ نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر قیادت وژن  2030 کے نمایاں ترین نتائج سے آگاہ کیا۔ 
انہوں نے بتایا کہ شہزادہ محمد بن سلمان ڈیجیٹل سوسائٹی، ڈیجیٹل اکانومی اور موثر ڈیجیٹل گورنمنٹ قائم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔  
سعودی وزیر مواصلاات نے کہا کہ سعودی عرب میں ٹیکنالوجی سیکٹر کا ماحولیاتی نظام سرمایہ کاری کے بڑے مواقع مہیا کررہا ہے۔ انہوں نے ہانگ کانگ کی کمپنیوں کو ڈیجیٹل ہیلتھ اور توانائی و صنعت کے شعبے میں سیاحت  اور منفرد منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ 
ہانگ کانگ کے سربراہ جان لی نے سعودی وژن 2030 کی ستائش کی۔
واضح رہے کہ یہ ملاقات ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سرکاری تعلقات کے استحکام، نئی قومی کمپنیوں کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور ٹیکنالوجی سرمایہ کاری لانے کے لیے تھی۔ 

شیئر: