سعودی عرب میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے حجم میں اضافہ
’اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ سال تک اس کا حجم 122 بلین ریال تک پہنچ گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب غیر ملکی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جہاں معلوم اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ سال تک اس کا حجم 122 بلین ریال تک پہنچ گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو کافی سہولتیں فراہم کر رہا ہے۔
وزارت سرمایہ کاری کی طرف سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ سال رواں کے اختتام تک غیر ملکی سرمایہ کاری کے حجم میں کافی اضافہ ہوجائے گا۔
اعداد وشمار میں کہا گیا ہے کہ ’ہر سال غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ دیکھنے کو ملتا ہے‘۔
’2020 میں اس کا حجم 30 بلین ریال تھا، 2021 میں 100 بلین ہوگیا جبکہ گزشتہ سال 2022 میں 122 بلین ریال رہا‘۔
’کورونا کے بحران کے باوجود ملکی میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا بہاؤ شاندار رہا ہے‘۔
دوسری طرف وزیر سرمایہ کاری انجینئر خالد الفالح نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے کا پابند ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی معیشت انتہائی مضبوط ہے جس پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد مضبوط ہے‘۔