سعودی حکومت کے منتخب اداروں نے مقررہ پروگرام کے مطابق اتوار کو خانہ کعبہ کی اصلاح و مرمت کا آغاز کیا ہے۔
خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت خزانہ کے ماتحت منصوبہ جات کے ادارے نے متعلقہ سرکاری اداروں کے تعاون سے اپنی نگرانی میں اصلاح و مرمت کا کام شروع کیا ہے۔
سعودی حکومت کی ہمیشہ یہ کوشش رہتی ہے کہ خانہ کعبہ اور اس سے متعلقہ تمام اشیا ہمیشہ خوبصورت اور پررونق نظر آئیں۔
یاد رہے وزارت خزانہ کے ماتحت منصوبہ جات کا ادارہ سات برس قبل اپنے قیام کے بعد سے مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی توسیع کے منصوبوں کی نگرانی کر رہا ہے۔
اسی ادارے نے مسجد الحرام میں توسیع کا سب سے بڑا منصوبہ مطاف میں توسیع، مسجد نبوی اور اس کے صحنوں میں تیسری سعودی توسیع کا منصوبہ اپنی نگرانی میں نافذ کرایا۔
اسی ادارہ نے 2019 میں خانہ کعبہ سے متعلقہ امور کی اصلاح و مرمت کرائی تھی۔