Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب النسل ہرن کے شکار کی ویڈیو، حقیقت کیا ہے؟

 ایسے جانور جن کی نسل معدوم ہو رہی ہے، ان کا شکار قانوناً جرم ہے (فوٹو: العربیہ)
سعودی عرب میں جنگلی حیاتیات کی افزائش کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ ’سوشل میڈیا پر وائرل عرب النسل ہرن کے شکار کی ویڈیو کا تعلق سعودی عرب سے نہیں ہے۔‘
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ متعلقہ اداروں کے تعاون سے ویڈیو کی جانچ اور ہرن کے شکار کی حقیقت دریافت کی گئی ہے۔ 
واضح رہے کہ دنیا میں عرب نسل کے ہرن معدوم ہوتے جا رہے ہیں۔ 
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ سعودی شہری اور مقیم غیرملکی ماحولیاتی قانون اور اس کے لائحہ عمل کی پابندی کریں۔
قانون اور ضابطے کے تحت ایسے جانور جن کی نسل معدوم ہو رہی ہے، ان کا شکار اور کاروبار قانوناً جرم ہے۔ 
ایسے جانوروں کو ہلاک کرنا اور ہلاک شدہ جانور کی کھال وغیرہ سے کوئی چیز تیار کرنا بھی جرم ہے۔  

شیئر: