Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر کا پہاڑی علاقہ نایاب عرب نسل کے چیتے کا مسکن، وڈیو وائرل

وائرل وڈیو میں چیتے کو پہاڑوں پر چڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے (فوٹو: سکرین گریب)
سعودی عرب کےعسیر ریجن کے پہاڑی علاقے میں دنیا کی نایاب نسل کے چیتے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق تہامہ عسیر کے پہاڑ سعودی عرب کے جنوب میں واقع ہیں۔ وائرل وڈیو میں ایک عرب چیتے کو پہاڑوں پر چڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ چیتا نایاب نسل کا ہے۔ اس کی نسل معدوم ہوتی جارہی ہے۔
سعودی عرب گزشتہ سالوں کے دوران محفوظ قومی جنگلات میں عرب نسل کے چیتوں کی افزائش کے منصوبے پر کام کررہا ہے۔ 
 پہاڑوں میں رہنے والا عرب چیتے کا وطن سعودی عرب، امارات، یمن اور سلطنت عمان ہیں۔ اس نسل کے چیتے کی خاصیت یہ ہے کہ انسانی بستیوں کے قریب جانے کے حوالے سے محتاط رہتا ہے۔
اپنی نسل سے مختلف نسل کے چیتوں کے سا تھ بھی اس کا میل ملاپ بہت کم ہوتا ہے۔
عرب چیتے کا رنگ کھلا ہوا عام طور پر زردی مائل سنہرے رنگ کا ہوتا ہے۔ اس کی آنکھیں نیلی ہوتی ہیں۔
مادہ چیتے کا وزن بیس کلو گرام  جبکہ نرچیتے کا وزن تیس کلو گرام تک ہوتا ہے۔ عرب چیتے افریقہ اور ایشیا میں پائے جانے والے چیتوں کی دیگر نسلوں سے حجم میں چھوٹے ہوتے ہیں۔ بعض ماہرین انہیں بلی کی نسل میں شمار کرتے ہیں۔

شیئر: