Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر کے’الجرۃ‘ پارک میں نایاب عرب ہرن اور پہاڑے

 الجرۃ پارک کو الامیرسلطان پارک کا نام دیا گیا ہے۔(فوٹو العربیہ)
سعودی عرب میں گورنرعسیر شہزادہ ترکی بن طلال نے ’الجرۃ‘ پارک میں 10 عرب ہرن اور 20 سے زیادہ پہاڑے چھوڑے ہیں۔ الجرۃ پارک کو الامیرسلطان پارک کا نام دیا گیا ہے۔
یہ پہاڑے اور ہرن نایاب ہیں اور پہلی بارعسیر ریجن میں عرب نژاد ہرن ’الادمی‘ چھوڑے گئے ہیں۔ 

پارک میں 10 عرب ہرن اور 20 سے زیادہ پہاڑے چھوڑے گئے ہیں۔( فوٹو العربیہ)

العربیہ نیٹ کے مطابق شہزادہ ترکی بن طلال نے جو عسیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سربراہ بھی ہیں کہا کہ جنگلی حیاتیات کا تحفظ  بھی ضروری ہے۔ نایاب جانوروں کے احیا کے اقدامات بھی ناگزیر ہیں۔ 
گورنرعسیر نے کہا کہ نایاب نسل کے ہرنوں اور پہاڑوں کو پارک میں چھوڑنے کا کا م وزارت ماحولیات و پانی وزراعت اور قومی مرکز برائے فروغ نباتات کے ساتھ یکجہتی پیدا کرکے کیا گیا۔ 
انہوں نے نایاب ہرنوں اور پہاڑوں کی بقا کے اس اقدام  کے حوالےسے کہا کہ اس سے ماحولیاتی توازن بھی پیدا ہوگا۔ 

شیئر: