Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’دعا کریں‘، مشہور جج فرینک کیپریو کینسر کا شکار

جج فرینک کیپریو 1985 سے امریکہ کی ریاست رہوڈ آئی لینڈ کے شہر پروویڈنس کی میونسپل کورٹ میں جج ہیں (فائل فوٹو)
امریکہ سے تعلق رکھنے والے مشہور جج فرینک کیپریو کینسر کی بیماری کا شکار ہوگئے ہیں۔
جج فرینک کیپریو نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے انشکاف کیا کہ انہیں کینسر ہوگیا ہے۔
جج فرینک کیپریو کہتے ہیں کہ ’میرے لیے دعا کریں۔ آپ کی دعائیں مجھے کینسر کے خلاف جنگ لڑنے کے لیے ہمت دیں گی۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’یہ سالگرہ باقی سالگرہ سے کافی مختلف ہے۔ حالیہ دنوں میں میری طبیعت ٹھیک نہیں تھی۔ میں نے طبی معائنہ کروایا اور اس کی رپورٹ ٹھیک نہیں آئی۔ مجھے لبلبے کا کینسر ہوگیا ہے۔‘
جج فرینک کیپریو 1985 سے امریکہ کی ریاست رہوڈ آئی لینڈ کے شہر پروویڈنس کی میونسپل کورٹ میں جج ہیں۔
انہیں معروف ٹی وی شو ’کاٹ اِن پروویڈنس‘ کی سوشل میڈیا پر غیر معمولی مقبولیت کے باعث پاکستان، انڈیا اور بنگلہ دیش سمیت دنیا بھر میں شہرت حاصل ہے۔
 
87 برس کے جج فرینک کیپریو کو انصاف، رحمدلی اور انسانیت دوست رویے کے باعث سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جاتا ہے جس کے باعث اُن کے شو ’کاٹ اِن پروویڈنس‘ کو 2021 کے ڈے ٹائم ایمی ایواڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔
دوسری جانب فرینک کیپریو کی چھ دہائی قبل جوئس کیپریو سے شادی ہوئی جس کے بعد اُن کے ہاں پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی اور اب وہ سات پوتوں اور دو پڑپوتوں کے دادا اور پڑدادا بھی ہیں۔

شیئر: