Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گزشتہ سال آٹھ لاکھ سے زیادہ معمر افراد کو سہولتوں کی فراہمی

سب سے زیادہ مکہ ریجن میں معمر افراد کو سہولتیں فراہم کی گئی ہیں (فوٹو: العربیہ)
سعودی عرب میں فیملی افیئرز کونسل کی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر میمونہ آل خلیل نے کہا ہے کہ ’گزشتہ سال 8 لاکھ 61 ہزار معمر افراد کو سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔ ان میں سعودی اورغیرملکی دونوں شامل ہیں‘۔  
العربیہ نیٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ’ سب سے زیادہ مکہ ریجن میں معمر افراد کو سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔ ان کی تعداد ڈھائی لاکھ سے زیادہ ہے‘۔
’ریاض ریجن میں دو لاکھ  اورالشرقیہ ریجن میں ایک لاکھ  معمر افراد کو خدمات فراہم کی گئیں‘۔
 ڈاکٹر میمونہ آل خلیل نے کہا ’فیملی افیئرز کونسل معمر افراد کو نوجوانوں سے جوڑنے کےلیے اقدامات کررہی ہے تاکہ ان کے درمیان ثقافتی خلیج کم ہوسکے‘۔  
انہوں نے مزید کہا کہ ’کونسل کے پروگرام  فیملی کی قومی حکمت عملی کے تقاضوں کے عین مطابق ہیں‘۔
فیملی کونسل نے ایک گائیڈ بک جاری کی ہے جسے بچوں کےلیے محفوظ ماحول کی فراہمی کےلیے تیار کیا گیا ہے۔
گائیڈ بک میں گھروں، سڑکوں اور پبلک مقامات پر بچوں کو حادثات اور خطرات سے بچانے کے طریقے بیان کیے گئے ہیں۔
ڈاکٹر میمونہ نے کہا کہ’ فیملی کونسل نے بچوں کی سلامتی کےلیے قومی لائحہ عمل بھی انٹرنیٹ پر جاری کیا ہے‘۔
’ فیملی کونسل کے ماتحت معمر افراد ، بچوں اور اہل خانہ کے حوالے سے متعدد کمیٹیاں کام کر رہی ہیں‘۔

شیئر: