اسی سلسلے میں ہندوستان ٹائمز نے ماہر غذائیت پریانکا روتاہگی کی کولیسٹرول کو قابو کرنے کے بارے میں چند ہدایات شیئر کی ہیں۔ آئیے جانتے ہیں وہ کیا ہیں۔
سردیوں کے پھل اور سبزیاں کھائیں
سردیوں میں کئی قسم کے تازہ پھل، ہرے پتوں والی سبزیاں اور سلاد کی سبزیاں جیسے گاجریں، گوبھی اور مولی وغیرہ دستیاب ہوتی ہیں۔
ان میں وٹامن، منرل اور فائبر بڑی مقدار میں پائے جاتے ہیں جو کے دل کی صحت اور کولیسٹرول کے لیے مفید ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ سیب، ناشپاتیاں اور انار بھی کولیسٹرول کو قابو کرنے کے لیے مفید سنیک ہیں۔
صحت مند فیٹس سے دوستی کریں
تمام فیٹس برا نہیں ہوتے۔ سیچوریٹڈ اور ٹرانس فیٹس سے جہاں کولسٹرول بڑھتا ہے وہیں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ جیسے اَن سیچوریٹڈ فیٹس دل کی صحت کے لیے مفید ہوتے ہیں۔
سردی کے موسم میں سالمن مچھلی، سرمئی مچھلی اور پلا مچھلی کھانے کی عادت ڈالیں اور اس کے ساتھ صحت مند فیٹس بنانے کے لیے السی کا بیج، اخروٹ اور تخم شربتی کا استعمال کریں۔
سردی میں نقل و حرکت کرتے رہیں
سردیوں کے موسم میں عمومی طور پر آؤٹ ڈور سرگرمیاں محدود ہو جاتی ہیں تاہم کولیسٹرول پر قابو رکھنے کے لیے نقل و حرکت اور ورزش بہت ضروری ہے۔
سردیوں کے موسم میں ایک ہفتے کے دوران 75 منٹ سخت اور 150 منٹ ہلکی ورزش کو معمول بنانا چاہیے۔
سردیوں کے موسم میں برسک واکنگ، سوئمنگ اور ڈانسنگ وغیرہ سے ورزش کی جا سکتی ہے۔
نیند پر توجہ دیں
اچھی نیند سے نہ صرف پورے جسم کی صحت ٹھیک رہتی ہے بلکہ کولیسٹرول بھی قابو میں رہتا ہے۔ کولیسٹرول کو قابو میں رکھنے کے لیے روزانہ سات سے آٹھ گھنٹوں کے نیند کا معمول بنائیں۔
ذہنی دباؤ کو کم کریں
پیچیدہ ذہنی دباؤ کے باعث کولیسٹرول کے لیولز پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ سردی کے دنوں میں یوگا اور عبادات کرنے، قدرتی مقامات پر وقت گزارنے کے ساتھ ساتھ اپنے پیاروں کے ساتھ وقت گزاریں۔
ایسا کرنے سے آپ کا ذہنی دباؤ کم ہوگا اور ذہنی دباؤ کے کم ہونے سے کولیسٹرول میں بھی خودبخود کمی آئے گی۔
پانی کی کمی نہ ہونے دیں
پانی کے زیادہ استعمال سے نہ صرف آپ کے کولیسٹرول لیول میں باقاعدگی آتی ہے بلکہ پورے جسم کی صحت ٹھیک رہتی ہے۔
سردی کے موسم میں پانی کی کمی ہونے کے باعث کولیسٹرول بڑھ سکتا ہے تاہم اگر پانی کو زیادہ مقدار میں پیا جائے تو اس سے جسم کا میٹابولزم بہتر ہوتا ہے اور جسم سے تیزابیت خارج ہوتی ہے جس سے کولیسٹرول قابو میں رہتا ہے۔