انٹرنیٹ کے بغیر آف لائن ہو کر یوٹیوب کیسے دیکھیں؟
انٹرنیٹ کے بغیر آف لائن ہو کر یوٹیوب کیسے دیکھیں؟
منگل 12 دسمبر 2023 5:41
فرض کیجیے بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث آپ کا انٹرنیٹ نہیں چل رہا اور آپ یوٹیوب پر اپنی مرضی کی فلم یا پروگرام نہیں دیکھ سکتے تو ایسی صورت میں پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیوں کہ اب آپ انٹرنیٹ کے بغیر بھی یوٹیوب پر اپنی مرضی کے پروگرام دیکھ سکتے ہیں۔
اس حوالے سے عربی میگزین ’سیدتی‘ نے معلوماتی مضمون شائع کیا ہے جس کے مطابق آپ وائی فائی کے بغیر بھی یوٹیوب پر اپنی پسند کا پروگرام دیکھ سکتے ہیں۔
انٹرنیٹ کے بغیر یوٹیوب کیسے دیکھیں؟
’سپورٹ ۔ گوگل ‘ ویب سائٹ نے اس حوالے سے بعض اہم معلومات پیش کی ہیں جن پر عمل کرتے ہوئے وائی فائی نیٹ ورک کے بغیر بھی آپ اپنی پسند کے پروگرام دیکھ سکتے ہیں۔
جب آپ کا انٹرنیٹ کسی وجہ سے بند ہو جائے اور سکرین پر’ایرر‘ کا سائن آئے تو ذیل میں دیے گئے طریقوں پرعمل کریں۔
۔ اپنے موبائل کی سیٹنگ میں جائیں
’موبائل ڈیٹا‘ کے آپشن کو ایکٹیو کریں ، آگر آپ کے پاس کوئی پیکیج نہیں ہے تو اس صورت میں دوسرے آپشن کو استعمال کریں۔
یوٹیوب پریمیم کو سبسکرائب کریں
یوٹیوب پریمیم اپنے صارفین کو کسی بھی پروگرام کو باآسانی ڈائون لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے تاکہ بعد میں اسے دیکھا جاسکے۔ مذکورہ سہولت حاصل کرنے کا طریقہ ذیل میں دیا جارہا ہے۔
۔ یوٹیوب پریمیم پر لاگ ان کریں
۔ جس وقت آپ کو وائی فائی یا نیٹ کی سہولت دستیاب ہو اس وقت آپ اپنا مطلوبہ پروگرام ڈاون لوڈ کریں۔
۔ پروگرام ڈاون لوڈ کرنے پروہ ’یو‘ کی فائل میں سیو ہوجائیں گے۔
نوٹ : آپ آف لائن رہتے ہوئے 48 گھنٹوں کے دوران ڈاون لوڈ کیے گئے پروگرام دیکھ سکیں گے جس کے لیے آپ کو فوری طور پر انٹرنیٹ یا وائی فائی درکار نہیں ہوگا۔ ڈاون لوڈ کیے گئے پروگرام کو آپ صرف دیکھ سکیں گے انہیں لائیک یا شیئر نہیں کیا جاسکتا۔
بچوں کے لیے آف لائن یوٹیوب استعمال کرنے کا طریقہ
یوٹیوب پر بچوں کے لیے خصوصی پلیٹ فارم موجود ہے جسے ’یوٹیوب کڈز‘ کا نام دیا گیا ہے۔
یہ پروگرام بھی یوٹیوب پریمیم جیسا ہی ہے اس میں بھی بچوں کے لیے مناسب وڈیو پروگرام موجود ہوتے ہیں جنہیں ڈاون لوڈ کیا جاسکتا ہے جس کا طریقہ کار ذیل میں دیا جا رہا ہے۔
۔ یوٹیوب کڈز کے آپشن کو ایکٹیو کریں اس کے بعد مطلوبہ وڈیو کا انتخاب کریں۔
۔ وڈیو کا انتخاب کرنے کے بعد ’مور‘ کے آپشن پر کلک کریں۔
۔ بعدازاں ڈاؤن لوڈ کے آئیکون پر کلک کریں۔
۔ اس آپشن کے ذریعے آپ 20 کے قریب ویڈیوز ڈاون لوڈ کرسکیں گے۔
آپ اگر اپنی لائبریری سے کوئی وڈیو حذف کرنا چائیں تو درج ذیل طریقے پر عمل کریں
۔ یوٹیوب کڈز کے آپشن میں جائیں, اسکرین پر لاک کے آئیکون پر کلک کریں۔
۔ اپنا پن کوڈ انٹر کریں۔
۔ سیٹنگز پر جا کر ڈاؤن لوڈ کے آپشن کا انتخاب کریں۔
۔ جس فائل کو حذف کرنا مقصود ہو اسے منتخب کرکے ڈیلیٹ کر دیں۔
متذکرہ بالا طریقوں کو استعمال کرتے ہوئے آپ آف لائن رہتے ہوئے بھی یوٹیوب پر اپنے پسندیدہ پروگراموں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں تو پریشان ہونا چھوڑیے اور ان طریقوں پر عمل کر کے اپنے پسندیدہ پروگرام دیکھنا مت بھولیے۔