گلوبل ای سپورٹس گیم کے مقابلے کل ریاض میں ہوں گے
’مقابلے میں 50 ممالک سے تعلق رکھنے والے 250 گیمر شریک ہوں گے‘ ( فوٹو: سبق)
دار الحکومت ریاض میں کل بدھ کو گوبل ای سپورٹس گیم کے مقابلے شروع ہوں گے جو 16 دسمبر تک جاری رہیں گے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مقابلے میں 50 ممالک سے تعلق رکھنے والے 250 گیمر شریک ہوں گے۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’ریاض میں منعقد ہونے والا مقابلہ ای گیمنگ کی دنیا میں سب سے بڑا مقابلہ ہے جس میں گیمر اپنے فن کا لوہا منوائیں گے‘۔
’مقابلے میں گیمر مختلف قسم کے گیمز کھیلیں گے جن میں ’Dota 2، eFootball™️ 2024، ، PUBG MOBILE شامل ہیں‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’گیمر کی آمد شروع ہوچکی ہے جبکہ مقابلے کو دنیا کی بڑی کمپنیوں نے اسپانسر کیا ہوا ہے‘۔
’مقابلے میں افریقہ کے 8 ممالک، شمالی اور جنوبی امریکہ کے 12 ممالک، ایشیا 18 اور یورپ کے 17 ممالک کے گیمر شریک ہیں‘۔