جدہ میں 46 نئے ایئر کنڈیشنڈ بس سٹینڈز کا افتتاح
کلب ورلڈ کپ 2023 کے شائقین کےلیے دو سٹینڈ مختص کیے گئے ہیں ( فوٹو: سبق)
جدہ ٹرانسپورٹ کمپنی نے موجودہ بس سروس کو موثر بنانے کےلیے 46 بس سٹینڈز کا افتتاح کیا ہے۔ یہ منصوبہ 20 ماہ میں مکمل کیا گیا۔
جدہ میں 131.5 کلو میٹر کے دائرے میں پبلک ٹرانسپورٹ کی بسیں چھ روٹس پر چل رہی ہیں۔
عاجل ویب کے مطابق ایئر کنڈیشنڈ بس سٹینڈز پر رہنما بورڈ نصب کیے گئے ہیں جن میں سٹینڈ کا نام اور بس کا روٹ درج ہے۔ بین الاقوامی معیار کے مطابق انتباہی بورڈز بھی لگائے گئے ہیں۔
جدہ ٹرانسپورٹ کمپنی نے کلب ورلڈ کپ 2023 کے شائقین کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کےلیے دو سٹینڈ مختص کیے ہیں۔
پہلا بس سٹینڈ (میداس) کے شمال میں النھضہ ڈسٹرکٹ جبکہ دوسرا سٹینڈ ھیفا مال کے قریب ہے۔
ان دونوں مقامات سے الجوھرہ اور امیر عبداللہ الفیصل سٹیڈیمز کےلیے بسیں چلائی جائیں گ ۔
شام چار بجے سے سروس کا آغاز ہو گا۔ ٹورنامنٹ کے شیڈول کے مطابق بس سروس کے اوقات تبدیل ہوتے رہیں گے۔
یاد رہے کلب ورالڈ کپ کے مقابلے 22 دسمبر تک جاری رہیں گے۔