Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پہاڑوں کے عالمی دن پر ہائکنگ ٹیم مدی پہاڑ سر کرے گی

’معاشرے کو آگاہی دینی ہے کہ پہاڑوں کا ماحولیات کے تحفظ میں کتنا اہم کردار ہے‘ (فوٹو: سبق)
پہاڑوں کے عالمی دن کی مناسبت سے 60 افراد پر مشتمل ہائکنگ ٹیم مدی پہاڑ سر کرے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پہاڑوں کا عالمی دن اقوام متحدہ کے دن ہر سال منایا جاتا ہے جس میں سعودی عرب بھی شامل ہوتا ہے۔
مدی پہاڑ سر کرنے کا مقصد معاشرے کو آگاہی دینی ہے کہ پہاڑوں کا ماحولیات کے تحفظ میں کتنا اہم کردار ہے۔
ہائکنگ ٹیم کے کپتان ابراہیم فلقی نے کہا ہے کہ ’ہمارے ملک میں کئی اہم اور خوبصورت پہاڑ ہیں جن کی اہمیت کا ہمیں اندازہ نہیں‘۔
’ہائکنگ ٹیم کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ طبعی اور قدرتی ماحول کا لطف اٹھانے کے لیے واک کرنا کس قدر ضروری ہے‘۔
واضح رہے کہ مدی پہاڑ سر کرنے کی مہم کئی سرکاری اداروں کی سرپرستی سے ہو رہی ہے۔

شیئر: