Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ کی اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین سے ملاقات

اقوام متحدہ کے ادرے سے تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے منگل کو جنیوا میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین فلیپو گرانڈی سے ملاقات کی ہے۔
یاد رہے سعودی وزیر خارجہ انسانی حقوق کے عالمی منشور کی 75 ویں سالگرہ کے حوالے سے تقریب میں شرکت کے لیے جنیوا میں ہیں۔
خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اس موقع پر سعودی عرب اور اقوام متحدہ کے ادرے کے درمیان تعاون بڑھانے کے طریقوں،علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
غزہ اور گرد و نواح کے تازہ حالات اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پربھی بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر جنیاوا میں سعودی عرب کے مستقل مندوب عبدالمحسن اور وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الداود بھی موجود تھے۔

شیئر: