Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ کی جنیوا میں انسانی حقوق کی تقریب میں شرکت

شہزادہ فیصل بن فرحان تقریب میں سعودی وفد کی قیادت کررہے ہیں۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
سعودی وز’یر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان منگل کو انسانی حقوق کے بین الاقوامی ڈیکلریشن کے 75 سال مککمل ہونے پر منعقدہ تقرین میں شرکت کےلیے جنیوا پہہنچے ہیں۔
خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان تقریب میں سعودی وفد کی قیادت کررہے ہیں۔
سعودی وزیر خارجہ نے اسلامی عرب وزارتی کمیٹی کے وفد کی سربراہی بھی کر رہے ہیں۔ وفد نے جنیوا میں متعدد ملاقاتیں کی ہیں۔
جنیوا میں ہونے والے اجلاس میں جنگوں سمیت مختلف عالمی چیلنجوں کے درمیان انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے بین الااقوامی سطح پر تعاون کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز ہے۔
سماجی، ثقافتی، اقتصادی، سول اور سیاسی حقوق کے احترام کو برقرار رکھنے اور فروغ  دینے اور ان کے تحفظ کے لیے اقدامات پر عملدرآمد کی کی اہمیت پر بھی توجہ مرکوز ہے۔

شیئر: